Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / مودی حکومت دھمکانے والی ہوگی :رشدی

مودی حکومت دھمکانے والی ہوگی :رشدی

نیو یارک 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی نژاد مصنف بد نام زمانہ سلمان رشدی نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان رشدی کی حکومت دھمکانے والی حکومت ہوگی ۔ اظہار خیال کی آزادی پر بد ترین پابندیا ں عائد کردی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی کامیابی کے امکانات پر انہیں سخت تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی دیک

نیو یارک 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی نژاد مصنف بد نام زمانہ سلمان رشدی نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان رشدی کی حکومت دھمکانے والی حکومت ہوگی ۔ اظہار خیال کی آزادی پر بد ترین پابندیا ں عائد کردی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی کامیابی کے امکانات پر انہیں سخت تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ بی جے پی نے ابھی اقتدار بھی نہیں سنبھالا ہے لیکن صحافیوں اور مصنفین کو دھمکیاں دی جارہی ہے

۔رشدی نے کہا کہ ہندوستان میں نریندر مودی جیسا کوئی دوسری سیاستداں نہیں دیکھا گیا ۔ اس بات کی قوی توقع ہے کہ بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلے گی اور مودی وزیر اعظم بن جائیں گے لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ جلال القدر عہدہ انہیں اعتدال پسندبھی بنائے گا یا نہیں وہ ادبی میلے سے افتتاحی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مودی کو ’’انتہائی انتشار پسند ‘‘سخت گیر ،شخصیت قرار دیا اور آزادی اظہار خیال وادبی تحریروں پر بد ترین تحدیدات عائد کئے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT