Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / مودی حکومت سے علیحدہ ہونے تلگودیشم کے فیصلہ پر کانگریس کی تنقید

مودی حکومت سے علیحدہ ہونے تلگودیشم کے فیصلہ پر کانگریس کی تنقید

نئی دہلی۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس نے آج کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت سے علیحدہ ہونے تلگودیشم کا فیصلہ بہت ہی معمولی اور وہ بھی تاخیر سے کیا گیا ہے۔ کیونکہ اس سے حکومت کو کچھ فرق نہیں پڑیگا ۔ گزشتہ چار سال کے دوران تلگودیشم نے آندھرا پردیش کے مفادات کا کوئی تحفظ نہیں کیا۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ایم پالم راجو نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ چار سال تک اتحاد برقرار رکھنے کے بعد اب علحدگی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ تلگودیشم نے عوام کی ناراضگی کو محسوس کرتے ہوئے بہت تاخیر سے فیصلہ کیا ہے۔ ان تمام چار سالوں میں کانگریس نے ہی آندھرا پردیش کے عوام کے مفادات کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT