Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت صرف بڑے تاجروں اور صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہی: جے ڈی یو

مودی حکومت صرف بڑے تاجروں اور صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہی: جے ڈی یو

پٹنہ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمراں مہا گٹھ بندھن کی اتحادی جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر صرف بڑے تاجروں اور صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ یہ حکومت ملک کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان راجیو رنجن پرساد نے یہاں کہا کہ ملک کی مودی حکومت اور اس کی سیاست دونوں بے سمت ہو گئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک میں درپیش حقیقی مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ حکومت صرف بڑے تاجروں اور صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہے ، خود وزیر اعظم بیرونی دورے کا عالمی ریکارڈ بنانے میں لگے ہیں۔ جبکہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار کی طاقت کا غلط استعمال کر کے ملک بھر میں نفرت کے بیج بو رہی ہے ۔ مسٹر راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ عوام سے کئے گئے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کرنے اور کسانوں، غریبوں، دلتوں، پسماندوں، اقلیتوں اور عورتوں پر ظلم ڈھانے کی وجہ سے ملک بھر میں بی جے پی کی حکومتیں اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی آگ انہوں نے لوگوں کو آپس میں لڑانے کے لئے پھیلائی تھی، آج پورا ملک بی جے پی اور قومی جمہوری محاذ(این ڈی اے ) حکومتوں سے متنفر ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT