Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / مودی حکومت لوگوں کو ذات و طبقہ کے نام پر تقسیم کررہی ہے :پرمود تیواری

مودی حکومت لوگوں کو ذات و طبقہ کے نام پر تقسیم کررہی ہے :پرمود تیواری

پرتاپ گڑھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلے مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا اوراب وہ ذات اور طبقہ کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے ۔ کسانوں کو پیداوار کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے جس کے سبب کسان خودکشی اور اپنے گاؤں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہاراتر پردیش کے پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر شہر کے ایک میرج ہال میں منعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تیواری نے کیا۔مسٹر تیواری نے کہا کہ مودی حکومت نے ہر سال دو کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن چار سال کے دور اقتدار میں نوجوانوں کو روزگار تو نہیں ملا ، ہاں بے روزگاری میں ضرور اضافہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT