Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مودی حکومت میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

مودی حکومت میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

چاول ، دالوں ، تیل ، مرچی ، گھی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا 16 اکٹوبر کو احتجاج

چاول ، دالوں ، تیل ، مرچی ، گھی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا 16 اکٹوبر کو احتجاج
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد سکریٹری ڈاکٹر ڈی سدھاکر نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی عاملہ کی ہدایت کے مطابق 16 اکٹوبر کو منڈل لیول پر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی پروگراموں ، دھرنا جیسے پروگراموں کو کامیاب بنانے کی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنہرے خوابوں کو بتاتے ہوئے مرکزی حکومت عوام کے ساتھ دھوکا کی ہے ۔ اشیاء مایحتاج کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کی غلط پالیسی کا نتیجہ ہے ۔ چاول ستمبر 2014 میں 40 روپئے کا اکٹوبر 2014 میں55 روپئے تک پہونچ گیا ہے ۔ 30 روپئے کیلو والا چاول 45 روپئے پر آچکا ہے ۔ مرچ ایک سو روپئے سے تجاویز کرتے ہوئے 150 تک پہونچ گئی ہے ۔ دالوں کی قیمتوں میں بھی بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ تیل اور گھی کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔ ان حالات میں مرکزی حکومت خاموش تماشائی کا رول ادا کررہی ہے جس کے خلاف عوامی احتجاج لازم ہوگیا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے احتجاجی پروگراموں کے مطالبات میں فوری طور پر قیمتوں میں کمی لانا چور بازاری ، ذخیرہ اندوزی ، بلاک مارکیٹنگ پر روک تھام لگانا اور اس کے قصور واروں کو فوری گرفتار کرنا ، میڈیکل علاج اور دواؤں کو حکومت اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنا کسانوں کی بنیادی ضروریات پر توجہ دینا جیسے امور شامل ہیں ۔ اس خصوص میں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی تمام تر محاذی تنظیموں کو بھی سرگرم رول ادا کرنے پر زور دیا ۔ ان ہدایات کے مطابق دونوں شہروں کے 18 منڈلوں میں احتجاجی پروگراموں کو روبہ عمل لایا جائے گا ۔ ڈاکٹر سدھاکر نے فوڈ سیکوریٹی کارڈس کے حصول میں پیش آنے والی تمام تر دشواریوں کو دور کرتے ہوئے جلد از جلد اجرائی کو بھی ان اہم مطالبات میں شامل کیا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر راکیش سنگھ سکریٹری مشیر آباد جوزف آئی ٹی پروین رام نگر کروناکر اور اوشارانی ، سوریندر ، بی نرسمہا ، جی سرینواس تروپتی وغیرہ شامل ہیں ۔ تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد کے قائدین مسرس میر احمد علی صدر شیخ شمس الدین چیف وائس پریسیڈنٹ منیر پٹیل جنرل سکریٹری محمد حشمت ، سید حمید الدین احمد محمود سکریٹری نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے طئے کئے گئے پروگرام 16 اکٹوبر کو منڈل سطح پر احتجاجی پروگراموں کو کامیاب بنانے محنت کش طبقات غریبوں ، کسانوں اور عوام الناس سے اپیل کی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT