Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / مودی حکومت نے سرکاری خزانے سے میڈیا کو 11 بلین روپئے ادا کئے

مودی حکومت نے سرکاری خزانے سے میڈیا کو 11 بلین روپئے ادا کئے

آر ٹی آئی کے چونکادینے والے انکشاف سے سامنے آئی حقیقت ، میڈیا پر یونہی نہیں چھائے رہتے ہیں مودی

نئی دہلی ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی نے ملک میں میڈیا پر اپنے حق میں پروپگنڈہ کرنے کے لئے 100 یا 200 کروڑ روپئے نہیں پورے 11 بلین روپئے سے زیادہ خرچ کئے ۔ میڈیا کو ’’بکاؤ‘‘ کہنے والے بی جے پی کے حامیوں کیلئے یہ خبر ہوش اڑادینے والی ہوسکتی ہے ۔ مختلف ویب سائیٹس پر جاری اس رپورٹ کے مطابق آرٹی آئی کے مطابق اس حقیقت کا انکشاف آر ٹی آئی کے ذریعہ ہوا ہے ۔ نوٹ بندی کو لے کر اپوزیشن کے کٹھہرے میں کھڑی بی جے پی حکومت اس انکشاف کے بعد اور گھرسکتی ہے ۔ آر ٹی آئی کے مطابق مودی حکومت نے گزشتہ ڈھائی سالوں کے اندر اندر اپنے حق میں میڈیا پروپگنڈہ کرانے کیلئے 11 ارب روپئے سے زائد خرچ کئے ہیں ۔ گریٹر نوئیڈا کے آر ٹی آئی کارکن رام ویر تور نے /29 اگست 2016 ء کو اطلاعات و نشریات کی وزارت سے حق اطلاعات کے ذریعے پوچھا تھا کہ مرکز میں وزیراعظم مودی نے حکومت بنانے سے لے کر اگست 2016 ء تک اشتہارات پر کتنا سرکاری پیسہ خرچ کیا ہے ۔ تین ماہ بعد جب آر ٹی آئی کے ذریعہ جو جواب حاصل ہوا اسے دیکھ کر آپ ضرور چونک جائیں گے ۔اس آر ٹی آئی جواب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال میں مودی حکومت اشتہارات پر 11 ارب روپئے سے بھی زیادہ خرچ کرچکی ہے ۔ آر ٹی آئی کے ذریعے وزارت سے ملے اشتہارات کی معلومات میں بتایا گیا کہ براڈ کاسٹنگ ، کمیونٹی ، ریڈیو ، انٹرنیٹ ، دوردرشن ، ڈیجیٹل سنیما ، پروڈکشن ، ٹیلی کاسٹ اور ایس ایم ایس کے علاوہ دیگر اخراجات شامل ہیں ۔ ان میں گزشتہ تین سالوں میں مودی حکومت کی جانب سے قریب 11 بلین روپئے سے بھی زیادہ روپیہ خرچ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT