Saturday , May 26 2018
Home / Top Stories / مودی حکومت نے عوام کے ۱۹؍ لاکھ کروڑ روپئے لوٹ لئے : شرد یادو

مودی حکومت نے عوام کے ۱۹؍ لاکھ کروڑ روپئے لوٹ لئے : شرد یادو

نئی دہلی : جنتادل یونائیٹیڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پٹرول او رڈیزل پر ٹیکس کے ذریعہ ملک کے عوام سے ۱۹ ؍ لاکھ کروڑ روپئے لوٹ لئے ہیں اور انکی حکومت ’تیل کی لوٹ ‘ پر چل رہی ہے ۔مسٹر یادو نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھا لا ہے اس وقت سے خام تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کا فائدہ عوام کو دینے کے بجائے اپنی جھولی میں بھرنے میں لگی ہوئی ہے اور اس نے مختلف ٹیکسوں کے ذریعہ سے ۱۹ ؍ لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں ۔

اور ریاستی حکومتوں کو خاموش رکھنے کے لئے کچھ حصہ انہیں بھی دیا ہے ۔انھوں نے اعداد و شمار پیش کر تے ہوئے بتایا کہ پٹرول اورڈیزل پر ٹیکسوں کے ذریعہ مرکزی حکومت 11.48کروڑ روپے اور ریاستوں نے 8.13لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں ۔گذشتہ چار سال کے دوران مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی انچی قیمتوں نے ملک بھر میں زبر دست تباہی مچا رکھی ہے ۔ملک کی عوام بالخصوص مڈل کلاس اور کسان انتہائی پریشان ہیں ۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت کے کام کاج کے سلسلہ میں ملک کے عوام میں کافی غصہ ہے اور مودی حکومت کا آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں اقتدار سے باہر ہونا یقینی ہے ۔مسٹر یادو نے کہا کہ مودی ایک طرف تو ’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کی پارٹی او راس سے وابستہ تنظیمیں گائے ،جناح ،ٹیپو سلطان ، تاج محل ، لو جہاد او رنماز جیسے غیر ضروری مسائل سے سماج کو تقسیم کرنے او رمذہبی بنیاد پر صف بندی کرنے کا کام کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT