Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / مودی حکومت نے کچھ نہ کیا لیکن ارادے نیک ، آر ایس ایس

مودی حکومت نے کچھ نہ کیا لیکن ارادے نیک ، آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آر ایس ایس نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ حکومت ان کی توقعات پوری کرنے میں اگرچہ ناکام رہی لیکن اس کے ارادے نیک ہیں ۔ آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر میں شائع اداریہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں بی جے پی کی کام

نئی دہلی ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آر ایس ایس نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ حکومت ان کی توقعات پوری کرنے میں اگرچہ ناکام رہی لیکن اس کے ارادے نیک ہیں ۔ آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر میں شائع اداریہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی اس قدر بڑے پیمانے پر تھی کہ حکومت کو 5 سال میں انجام دیئے جانے والے کاموں کی ترتیب میں ہی ایک سال کا عرصہ لگ گیا ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت سے غیرمعمولی توقعات کی بنا حکومت کو سخت پیمانہ مقرر کرنا ضروری ہے ۔ حکومت کے ایک سال کے موقع پر عوامی موڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنہوں نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا تھا وہ اب بھی کافی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت کو متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ عوامی توقعات کو پورا کرنے کا کام ابھی باقی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT