Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / مودی حکومت پر کاشتکاروں سے کئے ہوئے وعدوں کی عدم تکمیل کا نتیش کمار کا الزام

مودی حکومت پر کاشتکاروں سے کئے ہوئے وعدوں کی عدم تکمیل کا نتیش کمار کا الزام

بانکا (بہار) 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) کے سینئر قائد نتیش کمار نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیاکہ ’’وہ اپنے انتخابی وعدے سے دستبرداری اختیار کررہی ہے‘‘۔ نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران تیقن دیا تھا کہ چاول کی اقل ترین امدادی قیمت میں لاگت کا دیڑھ گنا اضافہ کیا جائے گا اور ریاستوں کو انتباہ دیا تھا کہ وہ بونس

بانکا (بہار) 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) کے سینئر قائد نتیش کمار نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیاکہ ’’وہ اپنے انتخابی وعدے سے دستبرداری اختیار کررہی ہے‘‘۔ نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران تیقن دیا تھا کہ چاول کی اقل ترین امدادی قیمت میں لاگت کا دیڑھ گنا اضافہ کیا جائے گا اور ریاستوں کو انتباہ دیا تھا کہ وہ بونس کا اعلان نہ کریں۔ عوام کو مودی کے تیقن کی یاد دہانی کرتے ہوئے نتیش کمار نے بی جے پی قائدین سے سوال کیاکہ اِس وعدہ کا کیا ہوا۔ وہ جے ڈی (یو) کارکنوں کے اجلاس سے سمپرک یاترا کے ایک حصہ کے طور پر خطاب کررہے تھے۔ مرکزی وزارت برائے اغذیہ و اُمور صارفین نے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاستوں کو انتباہ دیا تھا کہ وہ اقل ترین قیمت فروخت میں اضافہ کو نظرانداز کرتے ہوئے بونس کا اعلان نہ کریں۔ اُنھوں نے جون میں ریاستوں کو روانہ کردہ مکتوب بھی پڑھ کر سنایا۔

TOPPOPULARRECENT