Tuesday , December 11 2018

مودی حکومت کا آمرانہ طرز عمل ایمرجنسی جیسی صورتحال :کانگریس

جمشید پور۔ /5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر آمرانہ طرز عمل اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر اجئے کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو دبایا جارہا ہے ۔ عوام کی آزادی چھینی

جمشید پور۔ /5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر آمرانہ طرز عمل اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر اجئے کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو دبایا جارہا ہے ۔ عوام کی آزادی چھینی جارہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سوٹ بوٹ کی سرکارمنتخبہ چند صنعتکاروں اور تاجرین کے فائدے کیلئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آمرانہ انداز میں اپنا کام کررہی ہے اور ملک میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہوتی جارہی ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کانگریس کس طرح بی جے پی حکومت پر یہ الزام عائد کرسکتی ہے جبکہ خود اس نے 1975 ء میں ایمرجنسی نافذ کی تھی ۔ انہوں نے جواب دیا کہ اس وقت کی صورتحال بالکل الگ تھی اور حکومت کو اس لئے ایمرجنسی نافذ کرنا پڑا کیونکہ ملک کی یکجہتی کو خطرہ لاحق تھا ۔ کانگریس لیڈر نے تاہم یہ اعتراف کیا کہ ایمرجنسی کے دوران بعض غلطیاں ہوئی ہیں لیکن حکومت کے ارادے بالکل واضح تھے۔ انہوں نے کہا کہ ویاپم اسکام کے سلسلے میں تقریباً 45 افراد کی غیرطبعی موت واقع ہوئی ہے اور حکومت مدھیہ پردیش تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے سارے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT