Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / مودی حکومت کا اوّلین عام بجٹ 10 جولائی کو پیش کیا جائیگا

مودی حکومت کا اوّلین عام بجٹ 10 جولائی کو پیش کیا جائیگا

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آغاز 7 اگست سے ہوگااور یہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔ نریندر مودی حکومت کا پہلا عام بجٹ 10 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ ریل بجٹ 8 جولائی کو پیش ہوگا جبکہ معاشی سروے 9 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی اُمور نے آج مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو کے کمرہ

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آغاز 7 اگست سے ہوگااور یہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔ نریندر مودی حکومت کا پہلا عام بجٹ 10 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ ریل بجٹ 8 جولائی کو پیش ہوگا جبکہ معاشی سروے 9 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی اُمور نے آج مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو کے کمرہ میں ایوان پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا ۔کمیٹی کے صدر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے فیصلہ کیا کہ قوانین صدارتی حکم ناموں کی جگہ لیں گے جن میں درج فہرست ذاتوں ؍ قبائل پر مظالم کے انسداد کا (ترمیمی) صدارتی حکم نامہ ، پولاورم پراجیکٹ ، ٹرائی قانون (ترمیمی) ، آرڈیننس اور اجلاس کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ آرڈیننسوں کو جولائی کے تیسرے ہفتہ سے قبل قوانین میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔ ایک ماہ طویل بجٹ اجلاس میں جملہ 28 نشستیں ہوں گی۔ بجٹ کے مطالبات ِ زر کی منظوری 31 جولائی سے قبل ضروری ہے۔ ریلوے کرایوں اور باربرداری کی شرحوں میں اضافہ ریل بجٹ کی پیشکش سے پہلے ہی کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT