Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مودی حکومت کو مسائل کی بنیاد پر وائی ایس آر کانگریس کی تائید

مودی حکومت کو مسائل کی بنیاد پر وائی ایس آر کانگریس کی تائید

آندھراپردیش کو مودی کی ضرورت ہے ، نامزد وزیراعظم سے جگن موہن ریڈی کی ملاقات

آندھراپردیش کو مودی کی ضرورت ہے ، نامزد وزیراعظم سے جگن موہن ریڈی کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وائی ایس لیڈر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی مرکز میں این ڈی اے حکومت کی مسائل کی بنیاد پر تائید کرے گی ۔ جگن موہن ریڈی نے اپنی پارٹی کے چند سینئر قائدین کے ساتھ آج یہاں نامزد وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور کہا کہ ’’آندھراپردیش کو مودی کی ضرورت ہے۔ اس سوال پر کہ آیا ان کی پارٹی جس کے پاس لوک سبھا کی 9 نشستیں ہیں ، این ڈی اے میں شامل ہوگی ، جگن نے جواب دیا کہ بی جے پی کو اب کسی بھی سیاسی جماعت کی تائید کی ضرورت نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ’’حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کو پہلے ہی 282 ارکان پارلیمنٹ حاصل ہوچکے ہیں اور انھیں ہم میں سے کسی کی بھی کوئی تائید درکار نہیں ہے بلکہ آندھراپردیش کو ان ( مودی ) کی ضرورت ہے‘‘ ۔ جگن نے کہا کہ ان کی پارٹی وائی ایس آر کانگریس مرکز میں این ڈی اے حکومت کی مسائل کی بنیادوں پر تائید کرے گی۔ جگن نے آندھراپردیش کی تقسیم کے مسئلہ پر نریندر مودی کو نمائندگی پر مشتمل یادداشت دی۔ انھوں نے نامزد وزیراعظم سے اپیل کی کہ سیما آندھرا کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے فراخدلانہ انداز میں فنڈز فراہم کئے جائیں جس کا آندھراپردیش تنظْیم جدید قانون میں وعدہ کیا گیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کی اصل حریف تلگودیشم پارٹی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بی جے پی سے ماقبل انتخابات کی حلیف ہے اور این ڈی اے کا ایک حصہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT