Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / مودی حکومت کیساتھ بامعنی مذاکرات کیلئے پاکستان تیار

مودی حکومت کیساتھ بامعنی مذاکرات کیلئے پاکستان تیار

دہشت گردی کی کوئی سرحد، مذہب اور رنگ و نسل نہیں ہوتی، صدر پاکستان ممنون حسین کا خطاب

دہشت گردی کی کوئی سرحد، مذہب اور رنگ و نسل نہیں ہوتی، صدر پاکستان ممنون حسین کا خطاب
بیجنگ ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ وہ ہندوستان کی نئی حکومت کے ساتھ بامعنی اور قابل لحاظ مذاکرات کیلئے تیار ہے تاکہ دیرینہ مسائل کی یکسوئی کی جاسکے۔ ہندوستان کی نئی نریندر مودی حکومت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے شنگھائی میں ایشیائی باہمی رابطہ اور اعتماد سازی اقدامات کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کی نئی حکومت کے ساتھ بامعنی اور قابل لحاظ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ باہمی تعلقات کو وسعت دیتے ہوئے دوستانہ روابط اور تعاون کو مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

ممنون حسین ان 11 ملکوں کے سربراہوں میں شامل ہیں جو آج اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس کا صدر دین ژی ژبنگ نے افتتاح کیا۔ دہشت گردی کے مسئلہ پر ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر جنگ جاری ہے۔ اسے بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں رہ کر ہی شکست دی جاسکتی ہے۔ تمام ملکوں کی مقتدراعلیٰ اور علاقائی یکجہتی کا احترام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کا کوئی مذہب ہوتا ہے۔ دہشت گردی کا رنگ و نسل سے بھی کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ہم مذہبی تنگ نظری کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ افغانستان سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اس ملک کی حمایت کو برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کا پابند عہد ہیکہ افغانستان میں باہمی تجارت اور معاشی تعاون کو وسعت دی جائے۔ افغان برادران کے ساتھ پاکستان اظہاریگانگت رکھتا ہے۔ اعتماد سازی کے اقدامات اور تنازعات کی پرامن یکسوئی سے ہی ایشیاء میں اجتماعی سلامتی کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان ایشیاء میں استحکام، امن اور خوشحالی کا متمنی ہے۔ ایشیائی جذبہ کے ساتھ ہر ملک کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے ایشیائی بھائی چارگی کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ ساری دنیا میں ایشیاء کو ترقی دینا ہمارا مقصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT