Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / مودی حکومت کی مقبولیت میں مسلسل گراوٹ ‘کانگریس کا دعویٰ

مودی حکومت کی مقبولیت میں مسلسل گراوٹ ‘کانگریس کا دعویٰ

چندی گڑھ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو فراموش کردینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت کی مقبولیت تیزی سے گھٹ رہی ہے ۔ کانگریس ترجمان راجیو شکلا نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں مودی حکومت کی مقبولیت ملک کی سیاسی تاریخ میں تیزی سے گھٹنے لگی ہے ۔ انہو

چندی گڑھ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو فراموش کردینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت کی مقبولیت تیزی سے گھٹ رہی ہے ۔ کانگریس ترجمان راجیو شکلا نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں مودی حکومت کی مقبولیت ملک کی سیاسی تاریخ میں تیزی سے گھٹنے لگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتخابی منشور میں کئے گئے بی جے پی کے وعدوں پر ایک کو بھی پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کا ایک سال صرف سابقہ یو پی اے حکومت کی پالیسی اور پروگراموں میں اُلٹ پھیر میں گذر گیا ہے ۔ مودی حکومت کی مقبولیت گرتی جارہی ہے جبکہ سابقہ منموہن سنگھ حکومت پر تنقیدیں 8 سال بعد شروع ہوئی تھی۔ بی جے پی کے اچھے دن کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ نعرہ عام عوام کیلئے بھی طنز کا ذریعہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت ملک کے کسانوں سے نا انصافی کررہی ہے ۔ کسانوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے جن کی فصلیں آندھی اور بارش سے تباہ ہوگئی ہے ۔ راجیو شکلا نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر کمی کے باوجود مودی حکومت نے ایک ہفتہ میں دو مرتبہ فیول قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ایک سال انتہائی ناقص اور ملک کیلئے خطرناک رہا ہے ۔ این ڈی اے حکومت ایک رینک ایک پنشن اصول پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ حکومت ای ویزا سہولت کیلئے خودستائی میں مصروف ہے جبکہ یہ کام سابقہ یو پی اے حکومت نے کیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور پروگراموں کی تشہیر میںناکام رہی تھی۔ مناسب تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو انتخابات میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT