Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / مودی حکومت کی پالیسیوں سے شرح سود میں کمی

مودی حکومت کی پالیسیوں سے شرح سود میں کمی

نئی دہلی 4 مار چ (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ریپو شرح میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہاکہ مودی حکومت کی پالیسیوں سے ہی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی رفتار میں تیزی آئے گی اور اس سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔ ملک میں متوسط طبقہ کو بھی مدد ملے گی۔ جس کے ذریعہ انھیں طبقہ کو کم شرح پر قرض حاصل ہوگ

نئی دہلی 4 مار چ (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ریپو شرح میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہاکہ مودی حکومت کی پالیسیوں سے ہی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی رفتار میں تیزی آئے گی اور اس سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔ ملک میں متوسط طبقہ کو بھی مدد ملے گی۔ جس کے ذریعہ انھیں طبقہ کو کم شرح پر قرض حاصل ہوگا۔ بی جے پی نے مودی زیرقیادت حکومت کے سر پہ سہرا باندھا کہ ملک میں معیشت کی ترقی میں مودی حکومت کی پالیسیاں معاون ثابت ہورہی ہیں۔ اس سے ترقی کی ایک مضبوط راہ قائم ہوگی اور اچھی حکمرانی کے دعوے کو پورا کیا جائے گا۔ حکومت نے مختلف اقدامات کرتے ہوئے عوام کو ترقی دینے کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری سریکانت شرما نے کہاکہ ہندوستانی معیشت مسلسل بہتری کی سمت گامزن ہے۔ جب سے این ڈی اے حکومت نے باگ ڈور سنبھالا ہے۔ معیشت کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ افراط زر میں کمی ہوکر اب یہ صفر درجہ تک پہونچ گیا۔ پیداوار کی شرح میں 7.4 فیصد تک اضافہ ہوگی اور اس میں دو ہندسی نشانہ تک پہونچ جائے گا۔ گزشتہ دو ماہ کے اندر آر بی آئی نے دو مرتبہ شرح سود میں کمی لائی ہے۔ اس سے قرض امکنہ، کار لون اور دیگر قرضوں کے حصول میں مدد ملے گی۔ متوسط طبقہ کے لئے یہ شرح سود ایک فائدہ بخش ہوگا۔ شرح سود میں کمی کا سہرا نریندر مودی حکومت کے سر جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT