Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید ‘ بھارتیہ کھیت مزدور یونین کا اجلاس

مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید ‘ بھارتیہ کھیت مزدور یونین کا اجلاس

حیدرآباد 8 اکٹوبر ( این ایس ایس ) بھارتیہ کھیت مزدور یونین کے قومی اجلاس میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی ۔ یونین کی قومی میٹنگ کا آج سہ پہر مخدوم بھون میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کی صدارت سابق رکن پارلیمنٹ کے ای اسمعیل نے کی ۔ اس اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی ترقی پر ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں عدم رواداری بڑھ رہی ہے ‘ ملازمتوں کا حصول مشکل ہوگیا ہے اور معاشی ترقی کم ہو رہی ہے ۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔ بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دانشوروں ‘ یونیورسٹی طلبا ‘ یونین قائدین ‘ دلتوں اور اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں اور اقلیتوں پر حملوں کو روکنے کی بجائے آر ایس ایس اور بی جے پی کی جانب سے عوام کی توجہ ہٹانے دوسرے مسائل کو ہوا دی جا رہی ہے ۔ اس کانفرنس میں کئی ریاستوں کے نمائندوں اور مندوبین نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT