Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / مودی حکومت کی ڈور صنعت کاروں کے ہاتھ

مودی حکومت کی ڈور صنعت کاروں کے ہاتھ

پونچھ ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت پر شدید حملہ میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ اسے بڑے صنعت کار چلا رہے ہیں اور کہا کہ 6000 کروڑ روپئے کا قرض ادانی گروپ کو آسٹریلیا کے ایک پراجکٹ کیلئے دلایا گیا لیکن سیلاب زدہ جموں و کشمیر کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے کی امداد کا وعدہ بدستور پورا نہیں ہوا ہے۔ ’’یہ بدبخ

پونچھ ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت پر شدید حملہ میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ اسے بڑے صنعت کار چلا رہے ہیں اور کہا کہ 6000 کروڑ روپئے کا قرض ادانی گروپ کو آسٹریلیا کے ایک پراجکٹ کیلئے دلایا گیا لیکن سیلاب زدہ جموں و کشمیر کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے کی امداد کا وعدہ بدستور پورا نہیں ہوا ہے۔ ’’یہ بدبختانہ ہے کہ جہاں ایک ہزار کروڑ روپئے کی امداد کی وزیراعظم کی جانب سے جموں و کشمیر کے سیلاب زدہ عوام کیلئے کئے گئے وعدے کے مطابق اجرائی نہیں ہوئی ہے، وہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا ادانی کو جو انڈسٹریلسٹ ہیں، 6000 کروڑ روپئے دے رہا ہے‘‘ راہول نے آج پونچھ کی عوامی ریالی کو یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ جب مودی آسٹریلیا گئے تو صنعت کار ادانی ان کے ہمراہ تھے اور اب اسٹیٹ بینک انہیں 6000 کروڑ روپئے کا لون دے رہا ہے۔ راہول نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب کے دوران اس ریاست کا دورہ کیا تھا، انہوں نے فضائی سروے کیا اور لوٹ گئے۔ پھر انہوں نے سیلاب زدہ عوام کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے کی گرانٹ کا اعلان کردیا لیکن یہ ریاست میں کسی کو بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ راہول نے دعویٰ کیا کہ یہ سابقہ یو پی اے حکومت ہی تھی جس نے جموں و کشمیر میں امن قائم کیا اور مرکز میں موجودہ برسر اقتدار بی جے پی کو نفرت اور غصہ عوام میں پھیلانے کا مورد الزام ٹھہرایا۔

TOPPOPULARRECENT