Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / مودی حکومت کی کارکردگی میعاد کے اختتام پر جانچی جائے

مودی حکومت کی کارکردگی میعاد کے اختتام پر جانچی جائے

کولکتہ ۔ 10 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے کہا کہ مودی حکومت کی کارکردگی اس کی پانچ سالہ میعاد کے اختتام پر ہی جانچی جائے ، جبکہ اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے نفاذ پر سخت تنقید کی ہے ۔ وزیر مملکت برائے کوئلہ و کانیں نے کہا کہ کافی وقت مرکزی حکومت کو کام کرنے کے لئے دیا جانا چاہئے اور اُس کے بعد ہی عوام کو اُس کا تخمینہ کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہاکہ آپ کو دودھ کے دہی بن جانے کیلئے کم از کم 12 گھنٹے دینے پڑتے ہیں ، اگر آپ ہر گھنٹہ دودھ کا معائنہ کرتے رہیں تو دہی نہیں جم پائے گا ۔ انھوں نے گولڈ جوبلی تقاریب ہندوستان کاپر لمیٹیڈ سے کل خطاب کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اچانک اعلیٰ مالیاتی کرنسی نوٹوں کی گزشتہ سال نومبر میں تنسیخ کے اعلان اور جاریہ سال جی ایس ٹی کے اچانک نفاذ پر سخت تنقید کی ہے ۔ مرکزی وزیر نے تسلیم کیا کہ ممکن ہے کہ حکومت کے دونوں فیصلوں میں کوئی کوتاہیاں ہوں تو اتحاد کے شرکاء کو اس کی نشاندہی کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے جو مرکزی حکومت کی جانب سے ماضی میں نہیں دیا گیا ۔ لیکن بی جے پی حکومت نے تین سال میں 800 سے زیادہ فیصلے رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT