Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت کی کارکردگی ’’پپو‘‘ کیلئے ناقابل فہم

مودی حکومت کی کارکردگی ’’پپو‘‘ کیلئے ناقابل فہم

راہول گاندھی پر مرکزی وزیر رام شنکر کتھریا کا ریمارک
کوٹہ ۔ 7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام شنکر کتھریا نے راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’پپو ‘‘ کو مودی حکومت کی کامیابیاں سمجھ میں نہیں آرہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت غیرمعمولی مظاہرہ کررہی ہے ۔ کتھریانے دو سال کے دوران مختلف فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ان پر موثر عمل کیا جارہاہے وہیں ’’پپو‘‘ اس حقیقت کو سمجھ نہیں پارہے ہیں ۔ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی جن دھن یوجنا کی ستائش کی اور کہاکہ اس کے ذریعہ لاکھوں عوام کو اپنے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا موقع ملا ۔ اسی طرح وظیفہ یاب فوجی ملازمین کے مسائل کی طویل عرصہ سے یکسوئی نہیں ہوپارہی تھی اور حکومت نے ایک عہدہ ایک پنشن کیلئے 7,500 کروڑ روپئے مختص کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کردی ۔ کتھریا نے کہا کہ مرکز عنقریب نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کرے گا جس میں ہنرمندی کے فروغ پر توجہ دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT