Wednesday , December 19 2018

مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مطالبہ مسترد : نائیڈو

امراوتی 19 فبروری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج وائی ایس آر کانگریس کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ مرکز کی مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس نے تلگودیشم سے مطالبہ کیا تھا کہ ریاست کو خصوصی موقف کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے ۔ وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ اگر تلگودیشم پارٹی ایسا نہیں کریگی تو ان کی پارٹی یہ تحریک پیش کریگی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہے ۔ اس تحریک کو شکست ہوجائیگی اور پھر آپ چھ ماہ تک اس مسئلہ پر کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اس پر مباحث ہونے چاہئیں اور دیگر جماعتوں کی تائید حاصل کرنی ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT