Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت کے خلاف تنقید پر سبق سکھانے کی کوشش

مودی حکومت کے خلاف تنقید پر سبق سکھانے کی کوشش

عاپ رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کے خلاف پولیس میں شکایت
نئی دہلی ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی پولیس نے ایک وکیل کی شکایت پر ایک کیس درج کرلیا ہے ۔ جس نے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کے خلاف یہ الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ ماہ لال قلعہ میں ایک پروگرام کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف غیر شائستہ الفاظ استعمال کئے تھے ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ قانون تعزیرات ہند دفعہ 504 کے تحت ناقابل گرفت جرم کا ایک معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ایک وکیل کی جانب سے پیش کردہ ویڈیو کا بھی جائزہ لے رہی ہے جس میں اس پروگرام کی فلم بندی کی گئی ہے ۔ تاہم ایڈوکیٹ ویویک گارگ کی شکایت کی بنیاد پر شمالی دہلی کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں ٹیکنیکی طور پر امانت اللہ خاں کا نام شامل نہیں کیا گیا جب کہ اس ایڈوکیٹ نے قبل ازیں دہلی اینٹی کرپشن بیورو میں شہری حکومت کے خلاف کئی ایک شکایات درج کروائی تھی ۔ بی جے پی دہلی یونٹ نے بھی چہارشنبہ کے دن امانت اللہ خاں کے خلاف پولیس سے شکایت کی تھی اور یہ الزام عائد کیا تھا لال قلعہ میں 16 فروری کو منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر اعظم کے خلاف فحش زبان استعمال کی تھی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے کی زیر قیادت وفد نے پولیس کمشنر الوک کمار کو ایک میمورنڈم کے ساتھ متنازعہ ویڈیو فلم بھی پیش کیں ۔ دریں رکن اسمبلی امانت نے اپنے مبینہ ریمارکس کی مدافعت کی ۔

TOPPOPULARRECENT