Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / مودی حکومت کے مخالفین کے خلاف کارروائی کا کانگریسی الزام

مودی حکومت کے مخالفین کے خلاف کارروائی کا کانگریسی الزام

نئی دہلی ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ گجرات کے پولیس افسر سنجیو بھٹ اور ای ڈی کے ڈائرکٹر راجن ایس کٹوچ کی برطرفی سے ثبوت ملتا ہے کہ سرکاری عہدیداروں کے خلاف جو نریندر مودی حکومت کی تائید نہیں کرتے ’’انتقامی سیاست ‘‘ پر عمل کیا جارہا ہے ۔ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجئے والا نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا ہے۔
عدلیہ کو مقننہ کے کام میں مداخلت نہ کرنے جسٹس کاٹجو کا مشورہ
نوئیڈہ ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ کے یو پی کے سرکاری عہدیداروں اور سیاست دانوں کو اپنے بچے سرکاری اسکولوں میں شریک کرنے کے حکمنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سبکدوش جج مارکنڈے کاٹجو نے آج کہا کہ عدالتوں کو مقننہ کے دائرہ کار پر قبضہ نہیں کرنا چاہئیے ۔ جسٹس کاٹجو عدلیہ کی سرگرمی اور عدالتی تحمل کے موضوع پر امیٹی لاء اسکول نوئیڈا میں خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں قوانین نافذ کرنے کیلئے ہیں ۔ اگر کسی مخصوص معاملے میں موجودہ قوانین کو نافذ نہیں کیا جاتا تو اختیارات کی وضاحت دستور ہند اور عدلیہ میں پہلے ہی سے موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT