Friday , August 17 2018
Home / سیاسیات / مودی حکومت کے چار سال عوام کیلئے انتہائی تکلیف دہ

مودی حکومت کے چار سال عوام کیلئے انتہائی تکلیف دہ

نئی دہلی، 6جون (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کے چارسال کو عوام کے لئے انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل سرفرازاحمدصدیقی نے کہا کہ اس حکومت ہمار ا درجہ ترقی پذیر ملک سے کم ہوکر’ لور مڈل انکم گروپ ‘میں شامل ہوگیا ہے جو بنگلہ دیش اورنیپال جیسے ملک سے بھی نیچے ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت وکاس وکاس کاڈھول پیٹ رہی ہے لیکن آج بھی یہاں کے لوگ، خواتین اور بچے بھات بھات کر کے دم توڑ دیتے ہیں اور ہندوستان میں 20کروڑ سے زائد انسان کو بھوکا سونا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان چار برسوں میں خاص کارپوریٹ گھرانوں کی خوش حالی میں تو بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لیکن عام لوگوں کی پریشانیوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ گھریلوصنعت کی حالت خستہ حال یا بندہوگئی ہے اور غیر منظم سیکٹر جو روزگاردینے والا سب سے بڑا سیکٹر ہے اس میں روزگار کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاؤں دیہات میں رہنے والے کھانے کو ترس رہے ہیں اور کسانوں کو اپنی پیداوار مناسب دام پر بھیجنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت کے دوران کسانوں کی حالت سب سے زیاہ خراب ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسان گزشتہ کئی دنوں سے دس دن کے گاؤں بندپر ہیں اوراس دوران وہ احتجاج کے طور پر اپنی پیداوارکو سڑکوں پرپھینک رہے ہیں اوردودھ سڑکوں پربہا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT