Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت ہمیشہ سے کسان مخالف :کانگریس

مودی حکومت ہمیشہ سے کسان مخالف :کانگریس

نئی دہلی۔ 23مئی (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت ہمیشہ کسان مخالف رہی ہے اور ملک کے کسانوں سے خاطر خواہ مقدار میں ان کی پیداوار خرید کر انہیں مدد پہنچانے کے بجائے وہ بیرونی ملکوں سے اناج درآمد کرنے کو زیادہ اہمیت دے رہی ہے ۔کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے اس لئے اس نے کسانوں سے فصل خریدار ی کی مقدار کم کردی ہے اور بیرونی ملکوں سے اناج درآمد کیا ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کی پالیسی کسان مخالف ہے اور وہ پریشان کسانوں کی مدد نہیں کرنا چاہتی ہے ۔پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ مودی حکومت ہمیشہ سے کسان مخالف رہی ہے اور ملک کے کسان کے اناج کی جگہ غیرملکی اناج کو توجہ دینے سے اس حکومت کی کسان مخالف پالیسی زیادہ واضح ہوجاتی ہے ۔

 

دہلی میں ضمنی بلدی چناؤ میں کانگریس ، عاپ کامیاب
نئی دہلی ۔ 23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں دو بلدی وارڈس کیلئے منعقدہ ضمنی چناؤ میں کانگریس نے ایک نشست اور عام آدمی پارٹی نے دیگر جیت لی ہے ۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے آج بتایا کہ سرائے پیپل وارڈ جو نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت آتا ہے ، وہاں کے ضمنی چناؤ میں کانگریس کے مکیش گوئیل اور اسی طرح ایسٹ دہلی میونسپل کارپوریشن کے موج پور وارڈ میں عاپ کی امیدوارہ ریشما نے کامیابی درج کرائی ۔ سرائے پیپل وارڈ کیلئے 21 مئی کو اور اُس سے قبل 14 مئی کو موج پور کیلئے الیکشن ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT