Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / مودی خاموش کیوں ہیں ؟ راہول کا استفسار ، شیوسینا کی بھی تنقید

مودی خاموش کیوں ہیں ؟ راہول کا استفسار ، شیوسینا کی بھی تنقید

ممبئی ؍ نئی دہلی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ انہیں مہاراشٹرا کی سیاست کے بجائے پاکستانی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ بی جے پی کی سابق حلیف شیوسینا نے ترجمان سامنا کے اداریہ میں مودی کے قبل ازیں دیئے گئے بیان پر

ممبئی ؍ نئی دہلی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ انہیں مہاراشٹرا کی سیاست کے بجائے پاکستانی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ بی جے پی کی سابق حلیف شیوسینا نے ترجمان سامنا کے اداریہ میں مودی کے قبل ازیں دیئے گئے بیان پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے 56 انچ کا سینہ نہیں چاہئے بلکہ قوت ارادی کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس نے بھی حکومت کی بے عملی پر تنقید کی۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے مہاراشٹرا میں پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی مسلسل شلباری اور فائرنگ کو روکنے کیلئے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے نریندر مودی چین اور پاکستان کے خلاف جارحانہ طرزعمل اختیار کرنے کی بات کرتے تھے لیکن کئی اشتعال انگیزیوں کے باوجود گذشتہ 3 ماہ سے وہ کچھ نہیں کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT