Thursday , October 18 2018
Home / سیاسیات / مودی دورۂ پاکستان کی وضاحت کریں : اعظم خان

مودی دورۂ پاکستان کی وضاحت کریں : اعظم خان

رام پور، 12دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری محمد اعظم خان نے آج کہا کہ گجرات اسمبلی کے انتخابی مہم کے دوران پاکستان کی بات کرنے والے وزیر اعظم نریندر مویدی کو مرکز میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پڑوسی ملک کا دورہ کرنے کے مقصد کی وضاحت کرنی چاہئے ۔مسٹر خان نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ گجرات الیکشن میں پاکستان کی بات کرنے والے وزیر اعظم مودی کااچانک کسی سیکورٹی دستے کے بغیر پڑوسی ملک جانے کا راز آج بھی برقرار ہے ۔ جب پاکستان کے جوان ہمارے فوجیوں کا سر کاٹ کر لے جارہے تھے تب ایسی کیا بات ہوگئی کہ منتخب سرمایہ داروں کے ساتھ وزیر اعظم خفیہ طورپر پاکستان پہنچ گئے ۔ ان کے اس خفیہ دورے پر سوال پیدا ہوتے ہیں جس کا جواب ملک جاننا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک کوئی نہیں جان سکا کہ پاکستان جاکر بغیر دعوت کے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے وہ ملنے کیوں گئے ۔ وہ کون سی خفیہ ڈیلنگ تھی جس کیلئے وزیر اعظم مودی کو بغیر سیکورٹی کے پاکستان جانا پڑگیا۔مسٹر اعظم خان نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں منموہن جی کا احترام کرتا ہوں جو لوگ ان پر اُنگلیاں اٹھارہے ہیں وہ انتہائی گھٹیا سوچ کے لوگ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT