Wednesday , August 22 2018
Home / Top Stories / مودی ’’راج ہٹ ‘‘ چھوڑیں ، منموہن سنگھ کیخلاف تبصرہ کی وضاحت کریں : کانگریس

مودی ’’راج ہٹ ‘‘ چھوڑیں ، منموہن سنگھ کیخلاف تبصرہ کی وضاحت کریں : کانگریس

نئی دہلی۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ ’’راج ہٹ‘‘ چھوڑیں اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں تعطل ختم کرنے کیلئے اپنے پیشرو وزیراعظم منموہن سنگھ کے خلاف کئے ہوئے تبصرے کی وضاحت کریں۔ ایوان کے حالیہ تعطل کا خاتمہ ناممکن نظر آرہا ہے۔ دریں اثناء کانگریس قائد آنند شرما نے وزیراعظم مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ پارلیمنٹ کے تعطل کا ذمہ دار ہے جو راجیہ سبھا میں مسلسل چوتھے دن بھی کوئی کارروائی نہ ہونے کے باوجود ہوش میں نہیں آئی۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ چاہتی ہے کہ ہمارے ساتھ صف آرائی جاری رہے تاکہ عوام کیلئے باعث تشویش اہم مسائل پر ایوان میں تبادلہ خیال نہ ہوسکے۔ آنند شرما نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر ایوان پارلیمنٹ میں بحث کرنا نہیں چاہتی کیونکہ اس کے نتیجہ میں وہ بے نقاب ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتا ہے کہ رافیل اسکام پر ایوان پارلیمنٹ میں مباحث کئے جائیں ، لیکن وزیراعظم سابق وزیراعظم پر اپنے تبصرے کی وضاحت نہیں کرنا چاہتے۔

TOPPOPULARRECENT