Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / مودی روس کیساتھ مستحکم تر روابط کے خواہاں

مودی روس کیساتھ مستحکم تر روابط کے خواہاں

وزیراعظم کی نائب روسی قائد سے ملاقات

وزیراعظم کی نائب روسی قائد سے ملاقات
نئی دہلی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج روس کو برے وقت کا اور قابل بھروسہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہیکہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے یہ پیغام روس کے ڈپٹی پرائم منسٹر دیمتری روگوزن کو دیا جنہوں نے یہاں صدر ولادیمیر پوٹن کے وفد کے پیغامات کے ساتھ پہنچے ہیں اور ان کی خواہش ہیکہ وہ ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی طور پر اسٹریٹیجک مراعات کو مزید مستحکم کریں۔ مودی نے یہاں روگوزن سے کہا کہ وہ رواں برس کے اواخر پوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے متعلق پرعزم ہیں۔ روسی ڈپٹی پرائم منسٹر دیمتری کے ساتھ ملاقات کے دوران مودی نے روس کو برے وقت کا اور قابل اعتماد ساتھی قرار دیا اور کہا کہ مشکل وقت میں روس نے ہندوستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کیلئے روس نے ہمیشہ ہی ایک بڑے پارٹنر کا کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اس ارادہ کا بھی اظہار کیا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کو اعلیٰ سطحی بنانے کے خواہاں ہیں۔ مودی نے 14 جون کو اپنے دورہ اور ایرکرافٹ آئی این ایس وکرامادتیہ کی سواری کے متعلق کہا کہ روس کی جانب سے یہ طیارہ ہندوستان کو فروخت کئے جانے پر وہ ساتھی ملک کے شکر گذار ہیں کیونکہ اس نے ہندوستان کو بحریہ کی صلاحیتوں میں ایک سنگ میل عبور کرنے میں اپنا تعاون دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT