Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / مودی سے اقلیتوں کی حالات زار پر بات کی :عمران خان

مودی سے اقلیتوں کی حالات زار پر بات کی :عمران خان

لاہور ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے آج کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ہندوستان میں اقلیتوں کی قابل رحم حالت کے علاوہ کشمیر اور کرکٹ جیسے موضؤعات پر بات کی ۔ 63 سالہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اقلیتوں کی جو قابل رحم حالت ہے اس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ہندوستانی قیادت پر زور دیا کہ اقلیتوں کے خلاف امتیاز کو ختم کرنے کیلئے واضح پیام دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آیا انہوں نے یادد لایا کہ ایک مرحلہ میں ہندوستان اور پاکستان اسے حل کرنے کے قریب پہونچ گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT