Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / مودی سے بناوٹی انٹرویو ، قمر وحید نقوی مستعفی

مودی سے بناوٹی انٹرویو ، قمر وحید نقوی مستعفی

نئی دہلی ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رجت شرما کے مقبول پروگرام ’’آپ کی عدالت ‘‘میں بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے ساتھ لئے گئے بناوٹی انٹرویو کے خلاف ایڈیٹوریل ڈائرکٹر انڈیا ٹی وی قمر وحید نقوی نے بطور احتجاج استعفیٰ دیدیا ۔ وہ اس سے پہلے ’’آج تک ‘‘سے وابستہ تھے ۔ چیف منسٹر گجرات کے ساتھ انڈیا ٹی وی پر یہ انٹرویو سوشی

نئی دہلی ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رجت شرما کے مقبول پروگرام ’’آپ کی عدالت ‘‘میں بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے ساتھ لئے گئے بناوٹی انٹرویو کے خلاف ایڈیٹوریل ڈائرکٹر انڈیا ٹی وی قمر وحید نقوی نے بطور احتجاج استعفیٰ دیدیا ۔ وہ اس سے پہلے ’’آج تک ‘‘سے وابستہ تھے ۔ چیف منسٹر گجرات کے ساتھ انڈیا ٹی وی پر یہ انٹرویو سوشیل میڈیا پر مذاق کا موضوع بن گیا ۔ اس انٹرویو میں یہ تاثر دیا جارہا تھا

جیسے مودی کوئی عظیم ہستی ہیں ۔ اس کے علاوہ ’’مودی مودی ‘‘ اور ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ نعرے بھی لگائے گئے تھے ۔ اس انٹرویو میں 2002 ء فسادات کو نظرانداز کرتے ہوئے بالکل سیدھے سادھے سوالات پوچھے گئے ۔ رجت شرما نے عمر عبداللہ کے ٹوئٹ کے بارے میں سوال کیا تو مودی نے ’’بھارت ماتا اور مودی مودی‘‘ نعروں کے درمیان جواب دیا ۔ پروگرام کے آخر میں عوام کے جج پشپیش پنتھ جو ایک مصنف اور ماہر تعلیم بھی ہیں بالکل مسائل سے گھرا ہوا فیصلہ سنایا ۔ انہوں نے اصل موضوع پر کوئی توجہ نہیں دی اور یہ تسلیم کرلیا کہ مودی وزیراعظم بننے والے ہیں ۔

پانچویں مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا اختتام ‘ کل رائے دہی
نئی دہلی ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 12 ریاستوں کے 121 لوک سبھا حلقوں میں آج انتخابی مہم اختتام کو پہونچی جہاں جمعرات کو پانچویں مرحلے کی رائے دہی ہوگی ۔ جملہ 1769 امیدوار انتخابی مقابلے میں شریک ہیں ۔ کرناٹک سے نندن نیلکنی (کانگریس) ، سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا (جنتادل ایس) اور مرکزی وزیر ویرپا موئیلی (کانگریس) کے علاوہ مہاراشٹرا سے مرکزی وزیر سشیل کمار شنڈے (کانگریس)، سابق چیف منسٹر اشوک چوہان اور بی جے پی لیڈر گوپی ناتھ منڈے کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT