Tuesday , December 11 2018

مودی سے تنڈولکر کا سوچھ بھارت ابھیان پر تبادلہ خیال

نئی دہلی۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن تنڈولکر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے ’’ سوچھ بھارت ابھیان ‘‘ میں ان ( سچن ) کے تعاون کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ 41سالہ تنڈولکر ان 9 اہم شخصیتوں میں شامل ہیں جن کا انتخاب وزیر اعظم نے اپنے ابھیان کو چلانے کیلئے منتخب کیا ہے جس کا آغاز جاریہ ماہ کے اوائل م

نئی دہلی۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن تنڈولکر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے ’’ سوچھ بھارت ابھیان ‘‘ میں ان ( سچن ) کے تعاون کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ 41سالہ تنڈولکر ان 9 اہم شخصیتوں میں شامل ہیں جن کا انتخاب وزیر اعظم نے اپنے ابھیان کو چلانے کیلئے منتخب کیا ہے جس کا آغاز جاریہ ماہ کے اوائل میں گاندھی جینتی یعنی 2اکٹوبر کو کیا جاچکا ہے۔ تنڈولکر کے ساتھ ان کی اہلیہ انجلی بھی تھیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ابھیان میں مزید افراد کو شامل کرتے ہوئے توسیع دی گئی ہے۔ تنڈولکر نے اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ سانسد آدرش گرام یوجنا کے تحت کسی بھی گاؤں کی ترقی کے لئے وہاں خصوصی طور پر ابھیان چلائے جانے اور اسکولوں کے علاوہ کالجس میں بھی کھیل کود کے فروغ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ گزدشتہ ہفتہ تنڈولکر نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ سے قریب ایک علاقہ میں جھاڑو، پھاؤڑا اور دیگر اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے صاف صفائی مہم میں حصہ لیا تھا جس کی وزیر اعظم نے زبردست ستائش کی تھی۔ بھارت رتن ایوارڈ یافتہ سچن تنڈولکر نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی وزیراعظم کے سوچھ بھارت ابھیان میں شامل ہونے کا پیغام دیا اور سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس پر انہوں نے ایک ویڈیو فوٹیج بھی اَپ لوڈ کیا ہے جس میں انہیں کچرا صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج کا ٹائٹل ’’ سوچھ بھارت ہی سچ بھارت ہے‘‘ رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT