Friday , December 15 2017
Home / دنیا / مودی سے مداخلت کی بنگلہ دیشی ہندوؤں کی اپیل

مودی سے مداخلت کی بنگلہ دیشی ہندوؤں کی اپیل

ڈھاکہ۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر سلسلہ وار حملوں کے پس منظر میں اقلیتی طبقہ میں وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی اور حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کی جائے اور بنگلہ دیش کے ہندوؤں کو تحفظ و صیانت فراہم کیا جائے ۔ ہندو طبقہ بنگلہ دیش کی سب سے بڑا اکثریتی طبقہ ہے لیکن اس کی حالت مخدوش ہے ۔ بنیاد پرست طاقتیں اور جماعت اسلامی اکثر بنگلہ دیش سے ہندوؤں کا صفایا کرنے کی کوشش میں ان پر حملے کیا کرتی ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلہ دیش ہندو ‘  بدھ مت ۔ عیسائی اتحاد کونسل کے جنرل سکریٹری رانا داس گپتا نے کہا کہ ہمارا احساس ہے کہ ہندوستان ہندو غالب آبادی والا ملک ہونے کی بناء پر کچھ نہ کچھ کرسکتا ہے ‘ہمیں وزیراعظم نریندر مودی سے کافی امیدیں ہیں ‘ انہیں کارروائی کرنی چاہیئے اور حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کر کے ہندوؤں کی صیانت اور حفاظت کو یقینی بنانا چاہیئے ۔
5300 سے زائد گرفتاریاں
٭٭ اسلام پسندوں کے خلاف جاری مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں 5300 سے زائدمشتبہ مجرمین بشمول 85 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مخالف دہشت گردی کارروائی کے حصہ کے طور پر آج دوسرے دن 2128 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ان میں ممنوعہ تنظیموں کے مشتبہ دہشت گرد بھی شامل ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ کل 3192 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا تھا کہ پولیس تشدد کا خاتمہ کرے گی اور ہر قاتل سے بدلہ لیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT