Thursday , January 17 2019

مودی سے ملاقات اور حقائق بیان کروں گا: منور رانا

لکھنو ۔ 22 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اردو کے نامور شاعر منور رانا جنہوں نے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کردیا ، آج کہا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) سے منگل کو کال موصول ہوا جس میں دوسرے دن ملاقات کی خواہش ظاہر کی گئی تھی لیکن وہ اس وقت گوالیار میں تھے، چنانچہ انہوں نے پی ایم او سے خواہش کی کہ کوئی اور موزوں تاریخ کا تعین کریں۔ 62 سالہ منور رانا نے کہا کہ جب کبھی وزیراعظم ان سے ملاقات کریں گے تو وہ موجودہ صورتحال پر اپنا  غم اور دکھ انہیں سنائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایوارڈ واپس کرنے کے فیصلے کی وجوہات بھی واضح کریں گے۔ منور رانا نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے بحیثیت شاعر اور ملک کی گنگا جمنا تہذیب کے پس منظر میں ملاقات کریں گے۔ ان کی خواہش ہے کہ اپنی زندگی اس طرح گزاریں جیسے ان کی پیدائش ہوئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT