Tuesday , April 24 2018
Home / سیاسیات / مودی صرف خاص لوگوں کو گلے لگاتے ہیں : راہول

مودی صرف خاص لوگوں کو گلے لگاتے ہیں : راہول

نئی دہلی ۔ 22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں ، مزدوروں یا جوانوں کو نہیں بلکہ صرف خاص مراعات والے لوگوں کو گلے لگاتے ہیں۔ راہول کے ریمارکس کا پس منظر یہ ہے کہ مودی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں عالمی قائدین کو گلے لگانے کے اپنے روایتی انداز کادفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پروٹوکول سے لاعلم ہیں ، کیوں کہ وہ عام آدمی ہیں۔ راہول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ عام آدمی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن صرف مخصوص شخصیتوں کو گلے لگاتے ہیں۔ ’’مودی جی ، آپ کی کیا مجبوری ہے۔ یہ اہم ہے کہ کسانوں ، مزدوروں اور جوانوں کو بھی گلے لگائیں اور اُن کا حوصلہ بڑھائیں ‘‘۔ اس دوران صدر کانگریس نے آج آسٹریلین ہائی کمشنر اور اُس ملک کے ایک سینئر لیڈر سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں بین الاقوامی مسائل اور ہندوستانی معیشت پر تبادلۂ خیال ہوا۔

TOPPOPULARRECENT