Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / مودی صرف ’تاجروں‘ کے چوکیدار : راہول

مودی صرف ’تاجروں‘ کے چوکیدار : راہول

کرولی (راجستھان)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنے مفادات کے لئے پارٹی کے بزرگ قائدین جیسے جسونت سنگھ اور ایل کے اڈوانی کی طرح اٹل بہاری واجپائی کو بھی دھتکار دیں گے۔ سابق وزیراعظم واجپائی ایک عوامی زندگی کا حصہ ہیں۔ نائب صدر کا

کرولی (راجستھان)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنے مفادات کے لئے پارٹی کے بزرگ قائدین جیسے جسونت سنگھ اور ایل کے اڈوانی کی طرح اٹل بہاری واجپائی کو بھی دھتکار دیں گے۔ سابق وزیراعظم واجپائی ایک عوامی زندگی کا حصہ ہیں۔ نائب صدر کانگریس نے مزید کہا کہ نریندر مودی اپنی تقریروں میں عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ عوام انہیں اس ملک کا ’’چوکیدار‘‘ بنائیں۔ مودی دراصل ملک کے نہیں صرف ’’تاجروں‘‘ کے چوکیدار ہیں۔ انہوں نے اپنے سینئرس کو بیدخل کردیا اور اڈانی جیسے تاجروں کو سامنے لایا ہے۔ مودی نے گجرات میں ترقی دینے کا دعویٰ کیا ہے لیکن وہ واحد شخص نہیں ہیں جنہوں نے گجرات کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ترقی گجرات کے مزدوروں اور کسانوں کی وجہ سے ملی ہے۔ راہول گاندھی نے یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی چاہتے ہیں کہ اس ملک کا کنٹرول ان کے ہاتھوں میں دے دیا جائے، لیکن آپ نے دیکھا ہے کہ گجرات میں کیا ہوا ہے؟ اگر عوام نے ملک کا کنٹرول ان کو سونپا تو پھر وہ ادانی جیسے تاجروں کو لائیں گے اور ان کی چوکیداری کریں گے۔

امیتھی میں راہول کی حامی خواتین نے کجریوال کو گھیر لیا
امیتھی ۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال اور ان کے حامیوں کو آج امیتھی کے علاقہ ایودھیا نگر میں روڈ شو کے دوران راہول گاندھی کی حامی خواتین کے ایک گروپ کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان احتجاجی خواتین نے ’’راہول گاندھی زندہ باد دہلی کا بھگوڑا واپس جاؤ‘‘ کے نعرے لگائے۔ کجریوال کو سیاہ پرچم دکھایا جو امیتھی میں عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا امیدوار کمار وشواس کیلئے مہم چلانے پہونچے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT