Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / مودی عجلت پسند دولھا شرد پوار کا ریمارک

مودی عجلت پسند دولھا شرد پوار کا ریمارک

ناگپور ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر زراعت شردپوار نے آج نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار ’ عجلت پسند دولہا ‘ ہیں جو عوامی خط اعتماد ملنے سے پہلے ہی خود کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔ شردپوار نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے ساتھ چکھلی میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک ایسے دول

ناگپور ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر زراعت شردپوار نے آج نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار ’ عجلت پسند دولہا ‘ ہیں جو عوامی خط اعتماد ملنے سے پہلے ہی خود کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔ شردپوار نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے ساتھ چکھلی میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک ایسے دولھے ہیں جنہیں بہت جلدی ہے ۔ ان کا طرز عمل ایسا ہوگیا ہے گویاوہ پہلے ہی اس اعلیٰ عہدہ پر منتخب ہوچکے ہیں ۔

شردپوار نے گجرات میں 2002 فرقہ وارانہ فسادات کا ذکر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کو چیف منسٹر مودی کی نگرانی میں گلبرگ ہاوزنگ سوسائٹی میں واقع ان کی قیام گاہ میں زندہ نذر آتش کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انتخابات سے پہلے کسی وزارت عظمیٰ امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے ۔ عام طور پر منتخبہ ارکان پارلیمنٹ اپنے لیڈر کا بحیثیت وزیر اعظم انتخاب کرتے ہیں لیکن ان انتخابات میں مودی عجلت پسند واقع ہوئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT