Tuesday , July 17 2018
Home / Top Stories / ’مودی غلط معلومات کے شہنشاہ‘ : راہول

’مودی غلط معلومات کے شہنشاہ‘ : راہول

نئی دہلی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو طنز و تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آج ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں انہوں نے مودی کو اس مسئلہ پر ’’شہنشاہ غلط معلومات‘‘ قرار دیا۔ راہول گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں نریندر مودی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اس کے ساتھ بالی ووڈ اداکار سلمان خاں کی قہقہے لگا کر ہنستی ہوئی تصاویر منسلک کی گئی ہیں۔ کانگریس قائد نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’غریب اور متوسط طبقہ کے افراد ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ہمارے وزیراعظم بالکل صاف طور پر کسی دوسرے ملک کے بارے میں بات کررہے ہیں‘‘۔ وزیراعظم اور ان کی حکومت کے خلاف اپنے تنقیدی حملوں میں راہول گاندھی اور ان کی کانگریس پارٹی نے کہا ہیکہ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن حکومت کے بھاری ٹیکسوں کے سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT