Wednesday , December 19 2018

مودی فلسطین ۔ اسرائیل امن بحال کرسکتے ہیں : نجمہ ہبت اللہ

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ثالثی کے ذریعہ امن بحال کرسکتے ہیں کیونکہ وہ ایک عالمی قائد ہیں جن پر تنازعہ کے دونوں فریقین اعتماد کرتے ہیں۔ منی پور کی گورنر نجمہ ہبت اللہ نے آج کہا کہ مودی کا گذشتہ ہفتے دورہ فلسطین اہمیت رکھتا ہے۔ وہ اپنے 40 سالہ تجربہ کی بناء پر کہہ چکی ہیں کہ مودی دونوں فریقین کے درمیان امن بحال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ یہ کب اور کیسے ہوگا لیکن ان کا احساس ہیکہ وزیراعظم ثالث کا کردار انجام دے سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے بحران کی یکسوئی کرسکتے ہیں۔ ان کی دنیا بھر میں عزت کی جاتی ہے۔ انہیں فلسطین میں ملک کا اعلیٰ ترین سیویلین اعزاز عطا کیا گیا ہے ۔یہ فلسطینی عوام کے ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ انہیں عالمی قائد تسلیم کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT