Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / مودی لہر ماندپڑگئی‘ راہول قومی قیادت کے اہل

مودی لہر ماندپڑگئی‘ راہول قومی قیادت کے اہل

جی ایس ٹی کے خلاف گجرات میں عوام برہم ‘ شیوسینا کا دعویٰ
ممبئی ۔ 26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا ایم پی سنجے راوت نے آج کہا کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ملک کی قیادت کرنے کے اہل ہیں اور زور دیا کہ نریندر مودی لہر ماند پڑچکی ہے‘ جو ایسا بیان ہے جس پر این ڈی اے کو شدید اعتراض ہونے کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گڈس اینڈ سروسیس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) پر عمل آوری کے خلاف گجرات کے عوام برہم ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ بی جے پی کو چناؤ میں سخت چیلنج کا سامنا رہے گا ‘ جو ڈسمبر میں منعقد ہونے والے ہیں ۔ سنجے راوت ایک ٹی وی چینل پر مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک گوشے کی جانب سے نائب صدر کانگریس کا مضحکہ اڑائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی ملک کی قیادت کے اہل ہیں۔ انہیں ’’پپو‘‘ کہنا غلط ہوگا ۔ ریاستی وزیر تعلیم اور سینئر بی جے پی لیڈر ونود تاوڑے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سینا لیڈر نے کہا کہ اس ملک میں سب سے بڑی سیاسی طاقت عوام اور ان کے ووٹ ہیں ۔ شیوسینا ‘ این ڈی اے کی قدیم ترین حلیف پارٹی ہے لیکن چند عرصوں سے دونوں میں اختلافات و رنجشیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT