Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / مودی لہر کا خاتمہ ،راہل گاندھی ملک کی قیادت کے قابل

مودی لہر کا خاتمہ ،راہل گاندھی ملک کی قیادت کے قابل

شیوسینا کے بیان پربی جے پی کو تشویش
ممبئی 27اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) شیوسیناکے ترجمان اور ایم پی سنجے راؤت نے آج یہاں کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کے قابل ہیں جبکہ نریندرمودی کی لہرکا خاتمہ ہوچکا ہے اور ان کا یہ بیان بی جے پی کے حق میں بہتر نہیں کیونکہ دوماہ بعد اسے گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گجرات کے عوام بھی جی ایس ٹی کے خلاف ہیں اور ریاست میں دسمبر میں الیکشن منعقد ہونے والے ہیں۔راؤت ایک ٹی وی چینل کے مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے اور انہوں نے اس بات کا اظہار کیا۔ مسٹرسنجے راؤت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر راہل کی غلط شبیہ پیش کی جارہی ہے اور انہیں ‘پپو’نام سے پکار ہے جبکہ اس سے برعکس کانگریس لیڈر راہل گاندھی ملک کی قیادت کے قابل ہیں۔اس مباحثہ میں ریاستی وزیرتعلیم اور سنیئر بی جے پی لیڈرونود تاڑے بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑی سیاسی قیادت عوام یا رائے دہندگان ہیں۔ ’’وہ کسی کو بھی پپوبناسکتے ہیں۔ 2014‘‘ میں بھاری اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی کو شیوسینا لیڈر کے مذکورہ بیان سے بی جے پی میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔دونوں پارٹیاں مرکز اور مہاراشٹر میں اقتدار میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT