Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / مودی لہر کے دعوے کی قلعی کھل گئی

مودی لہر کے دعوے کی قلعی کھل گئی

چنڈی گڑھ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) غیر حکومتی تنظیم دیہی ہندوستان کے صدر اور ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے سابق ترجمان وید پرکاش ودروہی نے آج کہا کہ اترپردیش اور بہار کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست نے مبینہ مودی لہر کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر ودروہی نے کہا کہ گورکھپور، پھول پور اور ارریہ لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست فاش نے 2019 میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT