Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / مودی مزید حمایت کیساتھ 2019 میں جیتیں گے

مودی مزید حمایت کیساتھ 2019 میں جیتیں گے

ہندوستان گزشتہ 3 سال میں معاشی و فوجی طاقت بنا ہے: راوت
نئی دہلی 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت کے تین سال کی تکمیل کے موقع پر چیف منسٹر اتراکھنڈ تریویندر سنگھ راوت نے کہا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت اتحاد 2019 ء میں مزید زیادہ خط اعتماد کے ساتھ مرکز میں اقتدار پر واپس ہوگا۔ راوت نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ تین سال میں ہندوستان کو عالمی نقشہ پر معاشی اور فوجی طاقت کی مسلمہ حیثیت دلائی ہے۔ اُنھوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو میں بتایا کہ اُنھیں پورا اعتماد ہے کہ مرکز میں آئندہ حکومت مودی کی قیادت میں این ڈی اے ہی مزید ہماری تائید کے ساتھ تشکیل دے گا۔ راوت 18 مارچ کو اتراکھنڈ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے فائز ہوئے جبکہ 70 اسمبلی نشستوں کے منجملہ بی جے پی نے 57 جیت کر کانگریس کا صفایا کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اپوزیشن ملک میں کہیں دکھائی نہیں دیتی ہے اور اُن کی بُری حالت ہے۔ 56 سالہ چیف منسٹر نے کہاکہ مودی ہر کسی کے تعاون کے ساتھ حکومت چلارہے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔
سیکورٹی جوانوں کا قتل کیس: پانچ ماؤنوازوں کو سزائے موت
مونگیر،25مئی (سیاست ڈاٹ کام )بہار میں مونگیرضلع کی ایک سیشن عدالت نے پچھلے لوک سبھا انتخابات کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ کرکے سی آرپی ایف کے دوجوانوں کو ہلاک کرنے کے معاملہ میں سی پی آئی ماؤیسٹ کے پانچ انتہاپسندوں کو آج سزائے موت سنائی ہے ۔ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج جیوتی سوروپ سریواستو نے سال 2014کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ اور فائرنگ کرکے سی آر پی ایف کے دو جونواں کو ہلاک کرنے کے الزام ماؤنوازرتو کوڑا ،بپن منڈل ،ادھک لال پنڈت ،بانو کوڑا اور منو کوڑا کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قصور وار قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی۔ عدالت نے اس سے قبل 22مئی کو ان ماؤنوازوں کو قصور وار قرار دیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق 10 اپریل 2014 کو پولنگ کارکنوں کو لے کر جارہی سی آر پی ایف کی ٹکڑی پر گنگٹا۔جموئی شاہراہ پر گھات لگاکر بیٹھے ماؤنوازوں نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کرنے کے بعد اندھادھند فائرنگ کردی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT