Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / مودی معذرت خواہی سے گریز کررہے ہیں: کانگریس

مودی معذرت خواہی سے گریز کررہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر 2002 ء کے گجرات فسادات کی معذرت خواہی کے مسئلہ سے گریز کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاکہ وہ معذرت خواہی سے گریز کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک کے سامنے ثابت کردیں کہ ڈکٹیٹر کبھی معذرت خواہی نہیں کرتا۔ کانگریسی قائد میم افضل نے کہاکہ 1984 ء کے فسادات کے سلسلہ میں وزیراعظم اور صدر ک

نئی دہلی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر 2002 ء کے گجرات فسادات کی معذرت خواہی کے مسئلہ سے گریز کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاکہ وہ معذرت خواہی سے گریز کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک کے سامنے ثابت کردیں کہ ڈکٹیٹر کبھی معذرت خواہی نہیں کرتا۔ کانگریسی قائد میم افضل نے کہاکہ 1984 ء کے فسادات کے سلسلہ میں وزیراعظم اور صدر کانگریس نے عوام سے معذرت خواہی کی لیکن مودی معذرت خواہی سے گریز کررہے ہیں۔ وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ڈکٹیٹر کبھی کسی سے معذرت خواہی نہیں کرتا۔ مودی کے اِس بیان پر کہ کانگریس کو اپنے گناہوں کا حساب خود کرنا چاہئے اور اُس کے بعد اُن سے معذرت خواہی کا مطالبہ کرنا چاہئے، میم افضل نے یہ تبصرہ کیا۔ اُنھوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ اُنھیں کیا دیا گیا ہے۔ اُن کی عام معلومات ناقص ہیں۔ مودی ہر چند دن بعد یہی بات دہراتے ہیں لیکن جہاں تک اُنھیں یاد ہے اُن کی عام معلومات انتہائی ناقص ہیں۔ اُن کو جو کچھ دیا گیا ہے ہر شخص اُس سے واقف ہے۔

TOPPOPULARRECENT