Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / مودی ملک میں رہ کر دہشت گردی سے نمٹیں: ہنمنت راؤ

مودی ملک میں رہ کر دہشت گردی سے نمٹیں: ہنمنت راؤ

حیدرآباد ۔/12جولائی، ( آئی این این) سینئر کانگریس لیڈر وی ہنمنت راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے متواتر بیرونی دوروں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محض میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بیرونی دوروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ایسا پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ وزیر خارجہ کو بیرونی دوروں میں شامل نہیں کیا جارہاہے۔ نریندر مودی کو چاہیئے کہ ہندوستان میں رہتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹیں۔ امرناتھ یاتریوں پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹلیجنس اطلاعات کے باوجود حکومت یاتریوں کے تحفظ میں ناکام رہی۔ ہنمنت راؤ نے ڈرائیور سلیم کی سراہنا کی جس نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 یاتریوں کی جان بچائی۔

حسین ساگر میں دو جزیرے فروغ دینے کا منصوبہ
حیدرآباد۔ /12 جولائی، ( این ایس ایس ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) حسین ساگر میں دو نئے جزیروں کو فروغ دینے کی تجویز رکھتی ہے۔ میٹرو پولیٹن کمشنر ایچ ایم ڈی اے ٹی چرنجیولو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سنجیو یا پارک اور جل وہار کے مابین دو نئے جزائر اندرون چار تا پانچ ماہ تیار کرلئے جائیں۔ ان میں ہر ایک تقریباً ایک ایکر پر پھیلا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT