Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / مودی ملک کو ’’ہندو راشٹر‘‘بنائیں گے

مودی ملک کو ’’ہندو راشٹر‘‘بنائیں گے

پاناجی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے بیچس پر بکنی پہن کر گھومنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کرنے والے ایک وزیر کے بیان کے چند دنوں بعد ان کے بھائی اور ریاستی وزیر کوآپریشن دیپک دھولکر نے ایک اور متنازعہ بیان دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کو ایک ’’ہندو راشٹر‘‘ کے طور پر ترقی دیں گے ۔ مجھے کامل

پاناجی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے بیچس پر بکنی پہن کر گھومنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کرنے والے ایک وزیر کے بیان کے چند دنوں بعد ان کے بھائی اور ریاستی وزیر کوآپریشن دیپک دھولکر نے ایک اور متنازعہ بیان دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کو ایک ’’ہندو راشٹر‘‘ کے طور پر ترقی دیں گے ۔ مجھے کامل یقین اور اعتماد ہے کہ مودی جی کی قیادت میں ہندوستان ہندو راشٹرا بن جائے گا ۔ وزیر اعظم مودی اس خصوص میں ہی کام کریں گے یہ میرا احساس ہے کہ مودی کی قیادت اس ملک کو ہندو راشٹرا مملکت دے گی۔ وہ گوا اسمبلی میں حالیہ بی جے پی کی انتخابی کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دینے کیلئے پیش کردہ تحریک پر بیان دے رہے تھے۔ دونوں دھولکر برادران سودن اور دیپک کا مہاراشٹرا وادی گوماتنک پارٹی سے تعلق ہے جو بی جے پی کی حلیف پارٹی ہے اور یہ دونوں منوہر پاریکر حکومت میں وزراء ہیں ۔ گوا کے بیچس پر بکنی پہننے پر امتناع عائد کرنا چاہئے سودن دہولکر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ بکنی پہن کر تیراکی سے ہیجان پیدا ہوتا ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے مختصر لباس میں پب جانے والی نوجوان لڑکیوں پر طمانچہ بھی رسید کیا تھا کیوں کہ ان کا لباس گوا کلچر کے مغائر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT