Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / مودی نجی فضائی سفر کا حساب دیں کانگریس کا مطالبہ

مودی نجی فضائی سفر کا حساب دیں کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی، 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کے وزیر اعلی رہنے کے دوران اپنے تمام نجی فضائی سفر کا حساب دینا چاہئے ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی اور گجرات اسمبلی میں پارٹی قانون ساز پارٹی کے لیڈر ارجن موڑواڑیا نے یہاں ایک خصوصی پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ مودی نے سال 2003 سے 2007 کے دوران گجرات کے وزیر اعلی رہتے ہوئے 100 فضائی دورے کئے تھے اور یہ تمام دورے نجی طیاروں سے کئے گئے تھے جن میں چار بیرون ممالک کے دورے بھی شامل ہیں۔ ان دوروں پر کُل 16 کروڑ 56 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ۔ سنگھوی نے کہاکہ اطلاعات کے حق کے تحت مانگی گئی رپورٹ کے مطابق گجرات حکومت نے کہاکہ ان دوروں کا خرچ حکومت نے نہیں اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مودی کو ان دوروں پر وضاحت پیش کرنی چاہئے اور بتانا چاہئے کہ ان دوروں کا کیا مقصد تھا۔ بیرون ممالک کے چار دوروں میں چین، جنوبی کوریا، سوئزرلینڈ اور جاپان کے دورے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی جیسے آئینی عہدہ پر رہتے ہوئے مودی نے یہ دورے ’تحفے ‘ کے طور پر کئے ہیں۔ ضابطوں کے مطابق 500 روپئے سے زیادہ کا کوئی بھی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا چاہئے ۔

 

این سی پی لیڈر کا حکومت کیخلاف ’لالٹین احتجاج‘
ممبئی۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی لیڈر چتراواگھ نے آج مہاراشٹرا کے کابینی وزراء کی سرکاری قیامگاہوں کے باہر سیاہ لالٹین رکھ دیے جو عوام کے مسائل کی یکسوئی میں ریاستی حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کی علامت ہے۔ این سی پی لیڈر نے بعض پارٹی ورکرس کو ساتھ لے کر وزراء کی قیامگاہوں پر کے پاس یہ انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے موجودہ حالات کو سیاہ دیوالی سے تعبیر کیا۔

TOPPOPULARRECENT