Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / مودی نے آخری بار اپنے قول پر کب عمل کیا تھا؟ :نتیش کمار

مودی نے آخری بار اپنے قول پر کب عمل کیا تھا؟ :نتیش کمار

پٹنہ ۔ 13 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر ان کے ’’بے شرم‘‘ کے تبصرہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو بہار میں اپنی شکست واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ اس لئے انہوں نے اپنی پوری ہمت اور جرات جمع کر کے کرپشن کے بارے میں بات کی ہے۔ للت مودی اسکام اور ویاپم اسکام کا حوالہ دیتے ہوئے نتیش کمار نے سوال کیا کہ مودی نے اپنے قول پر آخری مرتبہ کب عمل کیا تھا؟ اس کا جواب دیں۔

TOPPOPULARRECENT