Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / مودی نے اوباما کی دعوت قبول کرلی

مودی نے اوباما کی دعوت قبول کرلی

سرخ قالین استقبال ،ایک دہا طویل ویزا امتناع ختم ہوجائے گا

سرخ قالین استقبال ،ایک دہا طویل ویزا امتناع ختم ہوجائے گا
نئی دہلی۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو تقریباً ایک دہے تک ویزادینے سے انکار اور بلیک لسٹ میں رکھنے کے بعد امریکہ نے ’’سرخ قالین ‘‘ پر ان کے استقبال کی عملاً تیاری شروع کردی ہے۔ وزیراعظم مودی نے صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ کی دعوت قبول کرلی اور ستمبر کے اواخر میں باہمی ملاقات مقرر ہے۔ اس کیلئے تواریخ کو قطعیت دی جارہی ہے۔ امریکہ نے اس ضمن میں پہل کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی مودی کو مبارکباد دی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے امریکہ کے دورہ کی بھی دعوت دی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ واشنگٹن نے 30 ستمبر کی تاریخ کی تجویز پیش کی ہے اور ہندوستان نے ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ گجرات فسادات کے بعد امریکہ نے بحیثیت چیف منسٹر مودی کو ویزا جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT