Thursday , October 18 2018
Home / سیاسیات / مودی نے راجیہ سبھا میں منموہن سنگھ سے نشست پر پہنچ کر مصافحہ کیا

مودی نے راجیہ سبھا میں منموہن سنگھ سے نشست پر پہنچ کر مصافحہ کیا

نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھاکے غیرمعینہ مدت کیلئے التواء کے فوری بعد وزیراعظم نریندر مودی سے سابق زیراعظم منموہن سنگھ کی نشست کے قریب پہنچ کر ان سے مصافحہ کیا۔ گجرات انتخابات کی تلخ و تند مہم میں ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہونے کے چند ہفتوں بعد ان دونوں قائدین نے آج خوشگوار انداز میں مصافحہ کیا ہے۔ صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو نے جیسے ہی ایوان ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور وندے ماترم ترانہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم مودی کو اپوزیشن بنچوں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے اس دوران اپنے پیشرو کے علاوہ دیگر چند ارکان سے ہاتھ ملایا۔ وزیراعظم مودی بالخصوص منموہن سنگھ کی نشست پر پہنچے جہاں ان سے مصافحہ کے بعد وہاں کھڑے ہوکر ان سے کچھ دیر بات چیت بھی کی۔ وزیراعظم نے اپنے پیشرو کے علاوہ ڈپٹی چیرمین پی جے کورین اور کانگریس کے کرن سنگھ سے بھی مصافحہ کیا۔ کرن سنگھ کی آج وادعی حاضری تھی کیونکہ راجیہ سبھا میں ان کی رکنیت کی میعاد 27 جنوری کو ختم ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT