Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / مودی نے سنہری گرودارہ امرتسر کے لنگر میں خدمات انجام دی

مودی نے سنہری گرودارہ امرتسر کے لنگر میں خدمات انجام دی

امرتسر:وزیراعظم نریندر مودی نے امرتسر گردوارہ میں مہمانوں کے لئے کھانہ پروسا۔وہ ہندوستان کے اولین وزیراعظم ہیں جنھوں نے اس قسم کی خدمات انجام دی ہیں۔اپنے دورہ کے موقع پرمودی نے ایک ہاتھ میں بکیٹ تھام لی اور عوامکے لئے لنگر کاکھانا پروسنا شروع کردیا۔

انفارمیشن افیسر گربچن سنگھ نے کہاکہ مودی ملک کے اولین وزیراعظم ہیں جنہوں نے لنگر میں سنہرے گردوراہ کے عقیدت مندوں کے لئے کھانہ پروسا۔ان کے اس اچانک اقدام سے ہم حیرت زدہ ہوگئے۔

حالانکہ ہر وزیر آعظم ماتھا ٹیکنے کے لئے سنہری گردوارہ آتا ہے لیکن لنگر میں کھانا کھلانے والے مودی پہلے وزیرآعظم ہندوستان ہیں۔زبردست حفاظتی انتظامات اور شرومنی گردوارہ بندھک کمیٹی کے دورہ محاصرہ کرلینے کے باوجود بھگتوں کومودی کے ساتھ سیلفی لینے کا بھی موقع ملا۔

گردوارہ کے عہدیدارنریندر مودی اور اشرف غنی کے دورہ کے موقع پر لنگرمیں خدمات انجام دینے پر حیران رہ گئے’ کیونکہ دونوں ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ سکھ پگڑی باندھنے کی پابندی ہیں جب کے غیر سکھ افراد گردوارہ میں داخل کے وقت اپنے سر پرکپڑا باندھ لیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT